ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / NPR کی آڑمیں NRCقبول نہیں: ایس ڈی پی آئی 

NPR کی آڑمیں NRCقبول نہیں: ایس ڈی پی آئی 

Wed, 25 Dec 2019 23:22:10    S.O. News Service

نئی دہلی،25/دسمبر (ایس او نیوز/ پریس ریلیز) سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (SDPI)کے قومی صدر ایم کے فیضی نے 24دسمبر کو مرکزی حکومت کے ذریعے منظور شدہ نیشنل پاپولیشن رجسٹر (NPR)کی اپ ڈیٹ کے عمل کے بارے میں خدشات کا اظہار کیا ہے۔ اس سے قبل مردم شماری کے حصے کے طور پر تیار کردہ این پی آر ڈیٹا کو اپ ڈیٹ کرنے کیلئے کسی شخص کے پیدائش سے متعلق دستاویزات کی ضرورت نہیں تھی۔ اس سال این پی آر فارم میں چھ اضافی کالم ہیں جن میں پیدائش کی جگہ کا ڈیٹا اور والدین سے متعلق معلومات کوبھرنے کو کہا گیا ہے اور ہر ایک سے اپنے والدین کے پیدائشی سر ٹیفکیٹ مانگا گیا ہے۔ ایم کے فیضی نے کہا ہے کہ اس اضافی ڈیٹا اکھٹا کرنے کا مقصد ناگوار NRCتیار کرنا ہے، اس سے مردم شماری کا کوئی لینا دینا نہیں ہے اور یہ سراسر NPRکی آڑ میں NRCکی طرف پہلا قدم ہے۔ ملک کے دیہی علاقوں میں سماجی اور تعلیمی طور پر پسماندہ عام لوگوں نے پیدائشی سرٹفکیٹ جیسے دستاویزات کے بارے میں کھبی سنا بھی نہیں ہوگا۔ ان سے ایسے دستاویزا ت پیش کرنے کو کہنے سے ان میں خوف و ہراس پھیل جائے گا، جس کے نتیجے میں ملک میں بدامنی پھیل سکتی ہے۔ ایم کے فیضی نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس مرتبہ این پی آر میں موجود اضافی کالم کو ہٹایا جائے جس سے کہ لوگوں کو مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ NPRکی آڑ میں NRCناقابل قبول ہے اور سابقہ مردم شماری کی طرح موجودہ این پی آر کی شکل میں فوری طور پر ترمیم کرنے کی ضرورت ہے۔ 


Share: